0
Friday 17 May 2024 14:38

جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس میں اضافے کی تیاری

جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس میں اضافے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کی جانب سے غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی خریداری کے لیے نان فائلرز پر ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے لیے ایف بی آر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگانے پر بات کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 10.5 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے اور اس سال اس نے تقریباً 80 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے جائیداد کی خریداری کے لیے نان فائلرز پر ایڈوانس ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچ کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 6 سے 7 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح 50 ملین سے 100 ملین روپے کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر 4 فیصد اور نان فائلرز پر 12 فیصد ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ مزید برآں 100 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کی خریداری پر فائلرز پر پانچ فیصد اور نان فائلرز پر 15 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش