QR CodeQR Code

کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر دھماکا، صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر کا اظہار مذمت

19 Apr 2024 13:20

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کاروائی کو ناکام بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بروقت پولیس کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر مقابلہ کریں شرپسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کاروائی کو ناکام بنائیں گے۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے سی پی او اور آئی جی سندھ سے حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، واقعے کے محرقات کا پتہ لگایا جائے اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1129707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129707/کراچی-میں-جاپانی-شہریوں-کی-گاڑی-پر-دھماکا-صدر-مملکت-وزیراعظم-اور-دیگر-کا-اظہار-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org