1
Tuesday 30 Apr 2024 15:37

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا غزہ مارچ

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا غزہ مارچ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام اسلامک سنٹر سے فیصل آڈیٹوریم تک ’’غزہ مارچ‘‘ نکالا گیا۔ مارچ کی قیادت سابق سینیٹر مشتاق احمد، سینیئر صحافی سلمان غنی اور ناظم جامعہ حافظ انعام الرحمان نے کی۔ اس موقع پر جمیعت کے دیگر قائدین بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ طلبہ و طالبات نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف عبارات درج تھیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام تنہا نہیں، بلکہ پاکستان کی پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ میں خود گیا ہوں، فلسطینی بھائیوں کیلئے امداد سامان لے کر، مگر افسوس کہ عرب حکمران اور دیگر مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ صحافی سلمان غنی نے کہا کہ پوری دنیا میں اب فلسطینی مسلمانوں کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و یورپ کی یونیورسٹیز میں مظاہرے ثابت کرتے ہیں کہ اب امریکہ کی ظالم حکومت کے دن کم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبہ و طالبات آج امریکہ طلبہ و طالبات کیساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ لائق تحسین ہیں مغربی طلبہ جنہوں نے ظلم کیخلاف آواز اٹھائی۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے سامنے یہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار بے نقاب ہو گئے، مغربی میں ہم جنسی پرستوں کو تو مظاہرے کی اجازت ہے، لیکن مظلوموں کیلئے آواز اٹھانے کی اجازت نہیں۔ امریکہ میں طلبہ و اساتذہ کی گرفتاریوں نے امریکی چہرے سے نقاب الٹ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش