0
Wednesday 1 May 2024 10:49

رفح پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملے

رفح پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید ہوائی حملے
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی حصے میں واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر کسی بھی فوجی کارروائی کے بارے بارہا جاری ہونے والے عالمی انتباہات کے باوجود غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے دسیوں لاکھ بے گھر فلسطینیوں کی پناگاہ شہر رفح کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح پر آج صبح غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے مزید پے درپے حملوں کی خبر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس مرتبہ غاصب صیہونیوں کی جانب سے رفح کے مرکز میں واقع الشابورہ نامی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے بھی اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے اپنے توپخانے کی مدد سے بھی رفح کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث اس کے مشرق میں واقع قصبے النصر میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ممکنہ جانی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 1132280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش