0
Wednesday 1 May 2024 10:59

رفح پر اسرائیل کا زمینی حملہ لاکھوں انسانوں کے قتل عام کا باعث بنیگا، اقوام متحدہ

رفح پر اسرائیل کا زمینی حملہ لاکھوں انسانوں کے قتل عام کا باعث بنیگا، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی مقام پر واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر غاصب صیہونی فوج کے ہوائی اور توپ خانے کے حملے جاری ہیں، اقوام متحدہ کے ایک اعلی عہدیدار نے اس شہر پر کسی بھی قسم کے زمینی حملے کے بارے صرف "سختی کے ساتھ خبردار" ہی کیا ہے۔

اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا چاہتی ہے کہ اسرائیل رفح پر زمینی حملے سے گریز کرے!!

مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ رفح پر زمینی حملے کے نتیجے میں "قحط و اجتماعی قبروں" سے فرار ہونے والے لاکھوں افراد کی موت ہو جائے گی!!

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک (Sputnik) کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور نے بظاہر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو متنبہ و بلیک میل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھوک و موت کو روکنے کی دوڑ میں لگے ہیں اور اگر "باقی ماندہ اسرائیلی قیدی" رہا نہ کئے گئے تو ہم ہار جائیں گے!!
خبر کا کوڈ : 1132282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش