0
Wednesday 1 May 2024 12:01

رفح پر اسرائیلی حملے کے بارے عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

رفح پر اسرائیلی حملے کے بارے عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع دنیا کے گنجان آباد ترین شہر رفح کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی زمینی کارروائی پر سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی کارروائی وسیع انسانی تباہی کا باعث بنے گی۔

اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک تنبیہی بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر کوئی بھی ہمہ گیر حملہ عظیم انسانی تباہی کا باعث بنے گا۔

اپنے بیان میں ٹیڈروس اذانوم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے "مطالبہ" کرتے ہیں کہ وہ ایسی کوئی حرکت نہ کرے!!

روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی پٹی میں جاری تنازعے کے تمام فریقوں سے "جنگبندی اور دیرپا امن کے لئے کوشش کرنے" کا مطالبہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش