0
Wednesday 1 May 2024 20:50

جنگ بندی معاہدے کی کوششیں، اسرائیلی تجاویز پر ردعمل جلد دینگے، حماس

جنگ بندی معاہدے کی کوششیں، اسرائیلی تجاویز پر ردعمل جلد دینگے، حماس
اسلام ٹائمز۔ حماس کے رہنماء سہیل الہندی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی تجاویز پر اپنا واضح ردعمل جلد دیں گے۔ حماس کے رہنماء سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ معاہدے میں شامل جنگ بندی مستقل ہونی چاہیئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے رہنماء نے ردعمل دینے کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق حماس کا ردعمل ایک دو روز میں آسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش