0
Thursday 2 May 2024 07:23

وادی کشمیر میں الیکشن موخر کرنے کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے، عمر عبداللہ

وادی کشمیر میں الیکشن موخر کرنے کا مقصد بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی کے الیکشن موخر کرنے کو ایک سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ووٹرں کے ایک بڑے طبقے کو حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ پوری طرح سے منقطع نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے موخر کئے گئے۔ این سی کے نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ کے انتخابات کو موخر کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ منقطع نہیں ہوا ہے بلکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور میاں الطاف آج ہی الیکشن مہم چلانے کے لئے راجوری پہنچے۔

عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت ووٹروں کے ایک بڑے طبقے کو ووٹ ڈالنے سے محروم کیا جا رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ مطالبہ بی جے پی کا ہے جبکہ اس پارٹی کا کوئی امیدوار اس سیٹ کے لئے نہیں لڑ رہا ہے اور نہ ہی پیپلز کانفرنس کا کوئی امیدوار اس سیٹ سے کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ یہ پہلی مشترکہ ریلی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلی بھی ہوئی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔ بی جے پی کے ایک لیڈر کے مبینہ ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکانا بی جے پی کی عادت ہے وہ ان عادتوں سے باز نہین آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید رکھتے تھے لیکن جس طرح بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے الیکشن ملتوی کئے گئے اب ان سے کوئی امید رکھنا ہماری غلط فہمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1132411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش