0
Thursday 2 May 2024 08:45

کشمیر میں انتخابات مؤخر ہونے پر ہم عدالت عالیہ کا رخ کرینگے، یوسف تاریگامی

کشمیر میں انتخابات مؤخر ہونے پر ہم عدالت عالیہ کا رخ کرینگے، یوسف تاریگامی
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر کے سابق رکن اسمبلی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اننت ناگ راجوری نشست پر انتخابات موخر کیا تو ان کی جماعت عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور ہم اس امکانی فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ یوسف تاریگامی نے سرینگر میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجوری اور پونچھ ملک کا واحد علاقہ نہیں ہے، جہاں موسم کی خرابی سے راستہ بند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں موسمی تبدیلی سے راستے بند ہوتے ہیں لیکن ان علاقوں میں انتخابات موخر نہیں کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کرتے ہے کہ اننت ناگ راجوری نشست پر 7 مئی کو انتخابات منعقد کرائیں، تاکہ عوام اپنی رائے دہی کا ستعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات موخر کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

غور طلب ہے کہ اننت ناگ راجوری نشست پر 7 مئی کو انتخابات منعقد کیے جانے ہیں، تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس، پراگریسیو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی اور تین آزاد امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نشست پر انتخابات موخر کئے جانے چاہیئے۔ البتہ نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ان جماعتوں کی تجاویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست پر انتخابات اپنے متعین تاریخ پر منعقد ہونے چاہئے۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے سابق وزیر میاں الطاف، پی ڈی پی کی جانب سے محبوبہ مفتی اور اپنی پارٹی کی طرف سے ظفر منہاس اس نشست پر انتخابی میدان میں ہیں، وہیں ڈی پی اے کی طرف سے سلیم پرے امیدوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش