اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند اسرائیلی فلسطینیوں کے مویشی چرانے لگے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق انتہاء پسند اسرائیلیوں نے چند ہفتوں میں فلسطینیوں کے 450 مویشی چرائے۔ مویشی چوری کرنے کے واقعات مغربی کنارے میں ہوئے، انتہاء پسند یہودی فوجی وردی میں وارداتیں کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق متعدد انتہاء پسند یہودیوں پر امریکا نے حال ہی میں سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔