اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں و توپخانے کے متعدد حملوں کی اطلاع دی ہے۔
اس بارے عرب چینل المنار نے اپنی ایک ہنگامی خبر میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج کے توپخانے نے کفرکلا نامی لبنانی قصبے کے نواحی علاقوں پر وسیع گولہ باری کی ہے۔
جنوبی لبنان سے المنار کے نامہ نگار نے مزید بتایا کہ قابض صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے بھی شبعا ٹاؤن کے مضافات کو 2 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔