0
Thursday 2 May 2024 17:53

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر مستحکم

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر مستحکم
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط موصول ہونے اور آئندہ چند ماہ میں نئے قرض پروگرام میں ممکنہ شمولیت جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے کے اشارے نظر آنے لگے ہیں۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 278 روپے 13 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 01 پیسے کی کمی سے 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1132487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش