0
Thursday 2 May 2024 23:28

 گندم بحران کو مزید طوالت دینے کی بجائے اس کے فوری حل کی جانب توجہ کی جائے، فرید پراچہ 

 گندم بحران کو مزید طوالت دینے کی بجائے اس کے فوری حل کی جانب توجہ کی جائے، فرید پراچہ 
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ پاسکو کے پاس وافر گندم کی موجودگی اور گندم کی نئی فصل کی ریکارڈ پیداوار اور صرف ایک ماہ بعد نئی فصل کی متوقع آمد کے باوجود ایک ارب ڈالر کی 40لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ نگران حکومت کے دور میں ایسا فیصلہ کرنے والوں نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ کاشتکاروں کو 380ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک اور کسان دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ حکومت نے 3900روپے ریٹ مقرر کیا، لیکن اب کاشتکاروں سے اس ریٹ پر بھی حکومت گندم نہیں خرید رہی جس کی وجہ سے کاشتکار کھلی منڈی میں 2800روپے فی من پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گندم امپورٹ کر کے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے تمام حکمرانوں، بیوروکریٹس کے خلاف مقدمات قائم کر کے ان کو کٹہرے میں لایا جائے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر گندم کی خریداری فورا شروع کرے، اسی طرح مصر، ایران، افغانستان، سری لنکا و دیگر ممالک میں گندم ایکسپورٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ گندم بحران کو مزید طوالت دینے کی بجائے اس کے فوری حل کی جانب توجہ کی جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 1132534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش