0
Thursday 16 May 2024 18:38

الیکشن اکتوبر میں، حق ملکیت کا ایک ماہ کے اندر پاس ہوگا، امجد حسین ایڈووکیٹ

الیکشن اکتوبر میں، حق ملکیت کا ایک ماہ کے اندر پاس ہوگا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر حق ملکیت کا قانون پاس ہو جائے گا، کوشش کر رہے ہیں کہ اس ماہ یا اگلے ماہ عوام کو حق ملکیت دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے عمل میں تمام اتحادی جماعتیں شامل ہے اپوزیشن کا بھی اور اسٹیبلشمنٹ ریاست بیوروکریسی کی مشاورت بھی اس میں شامل ہے۔ سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ حق ملکیت بل کے ڈاکومنٹس تیار ہو چکا ہے جسے جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کا بھرپور تعاون شامل رہا، کچھ دنوں میں ہی عوام کو خوشخبری دینگے۔ 
 
امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس عمل کو جلدی مکمل کرنا چاہتے ہیں، قانون نہ ہونے سے دو کمیونیٹیز کو نقصان ہو رہا ہے، ایک متعلقہ کمیونٹی ہے اور دوسری ریاست اور حکومت، قانون نہ ہونے سے حکومت الاٹمنٹ نہیں کر سکتی اور عوام اپنی زمینوں پر قبضہ نہیں کر سکتے۔ اس درمیان مافیا کام کر رہا ہے، یہ مافیا جعلی ڈاکومنٹس بنا کر زمینوں ہر قبضہ کرتا ہے اور خریدوفروخت کرتا ہے۔ اس لوٹ مار کو بند کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ شاملات دیہہ کا قانون پاس ہو۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم اگلے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن وقت سے پہلے ہو، رواں بجٹ کے بعد اکتوبر میں الیکشن ہوں، کیونکہ یہاں گزشتہ پانچ سالوں میں بہت سے تجربات ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مینڈیٹ ایک ہی جماعت کو ملے تاکہ وہ اپنے منشور پر عمل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں اور وہ اس حوالے سے کام کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1135528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش