0
Thursday 16 May 2024 22:19

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغوا 2 بچیاں کراچی سے بازیاب

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغوا 2 بچیاں کراچی سے بازیاب
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دو بچیاں کراچی سے بازیاب ہوگئیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو ڈیفنس تھانے کو ایک بچی ملی، 14 سال کی بچی آمنہ کو ایک ماسی تھانے لے کر آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماسی نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچی کو گود لینا چاہتی ہے، بچی نے بتایا کہ وہ غازی آباد راولپنڈی کی رہائشی ہے۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق بچیوں کے اغوا کا مقدمہ 7 ماہ پہلے درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کے مطابق دوسری بچی ایک پرائیویٹ شیلٹر ہوم میں ہے۔ دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں، جنہیں ورغلا کر اغواء کیا گیا تھا۔ اسد رضا کا کہنا تھا کہ بچیوں کو راولپنڈی پولیس اور ان کے والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1135568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش