0
Friday 17 May 2024 11:54

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے وفد کو آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بھرپور کوشش کریں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کیسے ممکن تھا کہ آزاد کشمیر میں بہن بھائی مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفد کو آزاد جموں و کشمیر میں پارٹی کو مزید منظم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام سے اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1135652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش