0
Tuesday 30 Apr 2024 19:49

لاہور، امریکی قونصلیٹ کے سامنے پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹیو کا اسرائیل و امریکہ کیخلاف مظاہرہ

لاہور، امریکی قونصلیٹ کے سامنے پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹیو کا اسرائیل و امریکہ کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کا لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ امریکہ ہی خطے میں فسادات کا ذمہ دار ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کے زیراہتمام طلبہ نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ امریکی قونصلیٹ کے باہر فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے، کیونکہ امریکہ ہی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی سرپرستی کرتا ہے۔ فلسطین، یمن، افغانستان، عراق میں فسادات انہی سامراجوں نے برپا کئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ملک کے حکمران بھی ہماری اُمنگوں کی ترجمانی میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت مضبوط ہوگا جب یہاں دھاندلی کی حکومتیں نہیں ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 1132135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش