0
Thursday 2 May 2024 20:04

جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی پی آئی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا۔ بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1132506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش