0
Wednesday 1 May 2024 10:37

رفح پر حملہ اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیگا، پیرس کی تل ابیب کو نصیحت

رفح پر حملہ اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائیگا، پیرس کی تل ابیب کو نصیحت
اسلام ٹائمز۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے فرانسیسی سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ اسٹیفن سیجورنی (Stéphane Sejourne) نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ گفتگو میں واضح کیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا زمینی حملہ ایک "برا خیال" ہے کہ جس سے حماس کے خلاف تل ابیب کی جنگ میں کوئی مدد حاصل نہیں ہو گی۔

فرانسیسی سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کے دفتر میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران اسٹیفن سیجورنی نے صیہونی وزیراعظم کو کہا کہ ایسا کرنا "انتہائی برا خیال" ہے جبکہ ابھی انسانی مسائل پر بھی بہت زیادہ ابہامات باقی ہیں۔۔

مزید برآں، روئٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھی فرانسیسی وزیرخارجہ نے اسرائیل سے کہا کہ وہ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ موجود کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پیرس کے منصوبے کے بارے اپنے موقف کا عوامی سطح پر اعلان کرے۔

روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں اسٹیفن سیجورنی کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اسرائیلی حکام فرانسیسی منصوبوں کے بارے اعلانیہ موقف اختیار کریں۔۔ یہ ہمیں اگلے مرحلے پر جانے کے قابل بنائے گا۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کیٹس کے ساتھ ملاقات میں بھی فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات ہیں اور ہمارے 20 ہزار شہری وہاں موجود ہیں۔۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز لبنان کا دورہ بھی کیا تھا کہ جہاں حزب اللہ لبنان کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات بھی اسٹیفن سیجورنی کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

اس حوالے سے فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ لبنانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش