0
Wednesday 1 May 2024 11:41

مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکی طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، پولیس کا وسیع کریک ڈاؤن

مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امریکی طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، پولیس کا وسیع کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے عوام کے وسیع قتل عام و نسل کشی اور امریکی حکومت و یونیورسٹیوں کی جانب سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو حاصل اندھی حمایت کے خلاف اعلی امریکی یونیورسٹیوں میں جاری طلبہ احتجاجی تحریک کو دبانے کے لئے امریکی سکیورٹی فورسز نے آج صبح ایک مرتبہ بھاری طاقت استعمال کرتے ہوئے دسیوں طلباء کو گرفتار کر لیا ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "جنگ غزہ" کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو منتشر کرنے کے لئے یونیورسٹی کیمپس میں ملکی سکیورٹی فورسز کی موجودگی کو بڑھانے کے لئے ضروری تمام اجازت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر طلباء اپنی کلاسوں میں خلل ڈالتے ہیں تو ان کے خلاف سخت تادیبی اقدامات کئے جائیں گے کہ جن میں اخراج یا معطلی بھی شامل ہے۔

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بھی اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی نے ابھی تک انتظامیہ سے مدد نہیں مانگی لیکن اسپیشل فورس کے خصوصی دستے احتجاجی طلباء کو "بھرپور جواب" دینے کے لئے "مکمل طور پر تیار" ہے!!

ایرک ایڈمز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ دھرنا اب ختم ہو جانا چاہیے!!

امریکہ میں الجزیرہ کے نمائندے نے طلبہ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے طلبہ کی وسیع گرفتاریوں کے خدشات انتہائی بڑھ چکے ہیں۔

امریکی چینل سی این این نے بھی یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ایک اہلکار سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری احتجاج کے دوران کم از کم 5 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ادھر یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا نے بھی اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے 36 طلباء کہ جو یونیورسٹی کیمپس میں دھرنا دیئے بیٹھے تھے، کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں براؤن یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ "فلسطینیوں کی حمایت" میں جاری طلباء کے دھرنے کے خاتمے بدلے "غاصب صیہونی رژیم سے اپنی سرمایہ کاری واپس کرنے" پر ووٹنگ کے لئے تیار ہو گئی ہے!!

-

-
خبر کا کوڈ : 1132287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش