0
Wednesday 1 May 2024 12:17

یمن کیجانب سے امریکی بحری جہاز پر کامیاب ڈرون حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری

یمن کیجانب سے امریکی بحری جہاز پر کامیاب ڈرون حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری
اسلام ٹائمز۔ خطے میں دہشتگرد امریکی کمانڈ سنٹر سینٹکام (CENTCOM) کی جانب سے بحیرہ احمر میں 5 یمنی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کے بعد یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے گذشتہ صبح امریکی بحری جہاز سائکلیڈس (CYCLADES) سمیت 2 امریکی جنگی کشتیوں کے خلاف بھی یمنی بحریہ، میزائل فورسز و فضائیہ کے مشترکہ آپریشن کا اعلان کیا تھا کہ جس کے بارے یمنی مسلح افواج نے گزشتہ شب بحیرہ احمر میں اپنے کامیاب ڈرون آپریشن کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے۔

شائع ہونے والی ویڈیو میں 29 اپریل کے روز "شہاب" نامی یمنی ڈرون طیارے کی جانب سے امریکی بحری جہاز سائیکلیڈز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اس کے علاوہ یمنی مزاحمت کی جانب سے بحر ہند میں بھی امریکی بحری جہاز اورین (MSC ORION) کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں اپنے شہاب نامی ڈرون طیارے کی صلاحیتوں سے متعلق کوئی ویڈیو فوٹیج جاری ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1132295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش