0
Thursday 2 May 2024 18:21

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او کی یکجہتی فلسطین ریلی

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او کی یکجہتی فلسطین ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن شہید مرتضی مطھہری یونٹ جامعہ پنجاب کی جانب سے مظلومین فلسطین اور کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ریلی کی قیادت مرکزی نمائندہ حیدر  ثقفی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حیدر ثقفی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان مسلسل اسرائیلی عتاب کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم پوری ملت اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کے غیور طلبہ و طالبات کو ظلم کیخلاف نکلنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس کیساتھ ساتھ کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے مغرب کے بدنما چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار امریکہ اور اس کے حواریوں کی اصلیت سامنے آ چکی ہے۔ حیدر ثقفی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جس کی بقاء کیلئے امریکہ اور اس کے اتحادی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، مگر اب فلسطین کی آزادی کا سورج بہت جلد، بلکہ چند دنوں میں ہی طلوع ہونے والا ہے، بہت جلد فلسطینی آزاد فضاوں میں سانس لیں گے اور ہم بیت المقدس میں جلد ہی نماز ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش