0
Thursday 2 May 2024 18:05

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملکی تاریخ میں بیرون ملک اسمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ بلجیم اسمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات افغانستان سوپ اسٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں اسمگل کی جا رہی تھی، جو 5 مختلف کنٹینرز کی چھتوں اور دیواروں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ حکام نے 2 افغان باشندوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 224 کلو گرام آئس کو طورخم کے راستے افغانستان سے بلجیم اسمگل کرنے کیلئے پہلے کراچی اسمگل کیا گیا۔ اے این ایف نے چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کرکے کراچی پورٹ پر اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو طورخم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے وسیع پیمانے پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش