0
Thursday 2 May 2024 21:18

محمود خان اچکزئی نے جان اچکزئی اور ضلعی انتظامیہ کو الزامات لگانے پر نوٹس بھیج دیا

محمود خان اچکزئی نے جان اچکزئی اور ضلعی انتظامیہ کو الزامات لگانے پر نوٹس بھیج دیا
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے زمین کے قبضے کا الزام لگانے اور ایف آئی آر درج کرنے پر سابق نگران وزیر جان اچکزئی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر اور سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ مذکورہ افراد سے معافی مانگنے مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں 20 ارب کا ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس پشتونخوا لائرز فورم کے سینئر وکلاء کی جانب سے دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ ناصر اور ایڈوکیٹ نعمت اللہ اچکزئی پشتونخوا میپ کے سربراہ کی لیگل ٹیم میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں محمود خان اچکزئی نے نوٹس دہندگان پر اپنے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا ور میڈیا ٹرائل کرنے کا الزام عائد کیا۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے محمود خان اچکزئی اور ان خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ نوٹس موصول ہونے کے 7 دن کے اندر پریس کانفرنس کرکے محمود اچکزئی اور ان کے خاندان سے معافی مانگے۔ مقررہ وقت کے اندر معافی مانگنے میں ناکامی پر 20 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالتی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے تین مارچ کو محمود خان اچکزئی کے قبضے سے زمین واگزار کرانے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ اس کارروائی کے بعد محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش