0
Thursday 2 May 2024 22:47
سندھ اسمبلی تک ایوان صدر کا سودا ہوا

الیکشن کا ناٹک رچایا گیا، اسمبلیاں اقتدار کیلئے لڑنے والوں سے بھر دیں، فضل الرحمان

انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں
الیکشن کا ناٹک رچایا گیا، اسمبلیاں اقتدار کیلئے لڑنے والوں سے بھر دیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کا صرف ناٹک رچایا گیا تھا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ جے یو آئی کا ساتھ دیا۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے یہ لوگ تھک جائیں گے۔ ان کا خیال تھا شاید اب دھاندلی پر ہم احتجاج کے قابل نہیں ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری یہ جدوجہد ایک دن یا سال کی نہیں ہے۔ ہم نہیں ہوں گے تو ہمارے وارث اس جہاد کو آگے بڑھائیں گے۔ آئین کے مطابق کوئی قانون سازی قرآن و سنت کے منافی نہیں ہوسکتی۔ اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھر دی جاتی ہیں جنہیں اسلام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ایسے لوگ صرف اقتدار کی جنگ لڑتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ایم آر ڈی تحریک میں تمام جماعتیں شامل تھیں۔ ہم نے اپنے حق کے لئے کھڑے ہونا ہے۔ جلسہ عوامی اسمبلی کے عنوان سے ہو رہا ہے۔ انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں۔ الیکشن میں باقاعدہ اسمبلیاں خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی تک ایوان صدر کا سودا ہوا۔ ہم ان کے لئے خطرہ تھے، جمعیت کو ہرانا ان کی ترجیح تھی۔ ہم پاکستان کے وفادار ہیں۔پاکستان میں وفاداری کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کئے گئے۔ آج ملک میں دہشت گردی بہت بڑھ گئی ہے۔ جنرل باجوہ نے کہا افغانستان باڑ پر اربوں روپےخرچ کر دیئے۔ جنرل باجوہ نے کہا تھا افغانستان سے اب کوئی نہیں آسکے گا۔ آج وہ بارڈر پر لگی باڑ کدھر ہے۔؟ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی ہوگی تو صرف آئین کی ہوگی۔ امریکہ اسلامی ممالک کو توڑنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش