0
Thursday 2 May 2024 23:41

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سرکاری چلڈرن اسپتال تباہی کا شکار ہے، منعم ظفر خان

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث سرکاری چلڈرن اسپتال تباہی کا شکار ہے، منعم ظفر خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی و مجرمانہ غفلت کے باعث سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال شادمان ٹاؤن تباہی کا شکار ہے، ہسپتال کے ملازمین تنخواہوں سے محروم و مسائل سے دوچار ہیں اور عوام کو علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات میسر نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ ملازمین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی و عدم توجہی نے ایک چلتے ہوئے ہسپتال کو جہاں روزآنہ تین ساڑھے تین ہزار افراد او پی ڈی سے استفادہ کرتے تھے اور تیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، نئی کراچی سمیت قرب و جوار کے لوگوں کو جو سہولت میسر تھی وہ چھن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مستقل بنیادوں پر ہسپتال کے مسائل حل کرے، گرانٹ بحال کرے، تاکہ ملازمین کی تنخواہیں ادا اور ادویات خریدی جا سکیں، جماعت اسلامی نے ہسپتال کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز اُٹھائی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون اور قانونی مدد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش