0
Tuesday 30 Apr 2024 21:51

انٹونیو گوترس کی حماس اور اسرائیل کو جنگبندی کی دعوت

انٹونیو گوترس کی حماس اور اسرائیل کو جنگبندی کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوترس" نے کہا کہ غزہ کی صورت حال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم اور حماس کے سربراہان سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حصول کی خاطر حالیہ مذاکرات میں لازمی شریک ہوں۔ انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں صیہونی رژیم اور حماس کو محکم طور پر کہتا ہوں کہ غزہ کے عوام، قیدیوں اور اسرائیل میں اُن کے خاندان، خطے و دنیا کی خاطر اب ایک نتیجے تک پہنچ جائیں۔ انٹونیو گوترس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور سارے خطے میں جنگ میں اضافے سے نتائج مزید بد تر ہو جائیں گے۔ انہوں نے رفح پر حملے کے صیہونی منصوبے کے بارے میں کہا کہ اس علاقے پر عسکری آپریشن سنگین صورت حال پیدا کر دے گا۔ اس جارحانہ اقدام سے ہزاروں نہتے شہریوں کی جان جانے کا اندیشہ ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ غزہ کے فلسطینیوں پر اس کے بُرے اثرات مرتب ہوں گے اور مغربی کنارے و خطے پر اس سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صیہونی رژیم کے حامیوں سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رکھنے کے لئے قائل کریں۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکان اور دیگر حکومتوں نے اس کارروائی کی مخالفت کی ہے۔ میں اسرائیل میں اثر و رسوخ رکھنے والے افراد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رفح پر حملے کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 1132203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش