0
Thursday 2 May 2024 06:41

نیتن یاہو کا جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار

نیتن یاہو کا جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں، جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کر دیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے، جس سے مزید 33 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی انتہاء پسندوں نے غزہ آنے والے امدادی قافلے پر حملہ کرکے ہزاروں ٹن امداد ضائع کردی۔
خبر کا کوڈ : 1132409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش