0
Friday 12 Apr 2024 22:46

حماس کی شکست کیلئے غزہ میں برسوں کی جنگ درکار ہے، سابق صیہونی سکیورٹی چیف کا اعتراف

حماس کی شکست کیلئے غزہ میں برسوں کی جنگ درکار ہے، سابق صیہونی سکیورٹی چیف کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے بلند و بانگ دعووں کے برعکس اسرائیلی انٹیلیجنس اور اندرونی سلامتی (شن بیٹ) کے سابق سربراہ ناداو ارگمان نے اعلان کیا ہے کہ حماس کی شکست کے لئے غزہ میں برسوں کی جنگ درکار ہو گی۔

بنجمن نیتن یاہو کے ان دعوؤں کے بارے کہ جنگ میں اسرائیلی فتح، رفح میں داخلے پر منحصر ہے، شن بیٹ کے سابق سربراہ نے کہا کہ یہ جنگ اس وقت ختم نہیں ہو گی کہ جب ہم رفح میں بھی 4 اسرائیلی بٹالینز کو مروا بیٹھیں گے!

ناداو ارگمان نے غزہ میں اسرائیل کی مکمل شکست کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو شکست دینے کے لئے ہمیں غزہ کی پٹی میں کئی سالوں تک لڑنا پڑے گا!

علاوہ ازیں شن بیٹ کے سابق سربراہ نے بینجمن نیتن یاہو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے جلد از جلد انتخابات کروانے کا بھی مطالبہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ تب ختم ہو گی کہ جب اسرائیل، جنگ کے خاتمے سے ایک دن قبل انتخابات منعقد کروائے گا!

ناداو ارگمان نے بنجمن نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کی بیوقوفانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہی کی پالیسیاں 7 اکتوبر کے حملے کا سبب بھی بنی ہیں!
خبر کا کوڈ : 1128149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش