اسلام ٹائمز۔ نون لیگ بلوچستان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان بلوچستان میں اڑھائی، اڑھائی سال حکومت کرنے کا معائدہ طے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن اسمبلی زرک مندوخیل نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اڑھائی سال بعد بلوچستان کی حکومت مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہی معائدہ طے پایا ہے کہ بلوچستان میں اڑھائی سال پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، جبکہ اڑھائی سال بعد صوبائی حکومت مسلم لیگ نون کے حوالے کیا جائے گا۔ جس میں وزیراعلیٰ بھی نون لیگ کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت میں کابینہ اراکین کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔