0
Friday 19 Apr 2024 16:04

بلوچستان کے حوالے سے کرپشن کے تاثر کو تبدیل کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی

بلوچستان کے حوالے سے کرپشن کے تاثر کو تبدیل کرنا ہوگا، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزرراء کو آج رات تک محکمے تفویض کردئیے جائیں گے۔ بلوچستان کے حوالے سے کرپشن کے تاثر کو تبدیل کرنا ہوگا، بدامنی ریاست کی لڑائی ہے۔ ہم لیڈ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن میں پہلے نمبر پر لکھا جاتا ہے۔ ہمیں اس تاثر کو تبدیل کرنا ہوگا۔ بدامنی فوج یا سرمچاروں کی لڑائی نہیں، بلکہ ریاست کی لڑائی ہے۔ ہمیں اس کو لیڈ کرنا ہے۔ سب چیزیں فوری ٹھیک نہیں ہوسکتیں، مگر ہم نے ایک ٹریک سیٹ کرنا ہے۔ یہ بہترین وقت کہ ہم بطور اراکین کابینہ گورننس کے مسائل کے حل کیلئے کام شروع کریں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے مطابق چند سالوں کے بعد بلوچستان کے پاس ترقیاتی فنڈز نہیں ہونگے۔ مستقبل کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ابھی سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کایبنہ کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دروازے کھلے ہیں۔ اراکین کایبنہ اگلے چند روز میں اپنی ٹیم منتخب کرے پھر سیکرٹریز اور بیوروکریسی کو اگلے دو سال اسی عہدوں پر کام کرنے دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1129732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش