0
Friday 19 Apr 2024 16:11

اللہ کو شکر گزار بندے بڑے پسند ہیں، ڈاکٹر حسین قادری

اللہ کو شکر گزار بندے بڑے پسند ہیں، ڈاکٹر حسین قادری
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو ہر حال میں شکر کرنے والے بندے بہت پسند ہیں، تھوڑے پر راضی ہو جانے والوں پر اللہ اپنی نعمتیں بڑھا دیتا ہے، ناشکرے کے رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے، صوفیا کرام میں ایک قدر ہمیشہ مشترک ملے گی کہ وہ قناعت والے سیر چشم اور ہر حال میں شکر ادا کرنے والے ہوتے ہیں، دنیا کی چمک دمک انھیں متاثر نہیں کرتی، شکر کرنے والوں کا سہارا اللہ خود بن جاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اللہ شکر گزار بندوں کی حاجت روائی کے اسباب پیدا کرتا ہے، مال کی کثرت امیری نہیں بلکہ اصل دولت دل کا غنی ہونا ہے، بخیل شخص اس کو کہتے ہیں جسے بے پناہ مالی آسودگی حاصل ہوتی ہے مگر وہ دوسروں پر خرچ نہیں کرتا مال کی محبت اسے کنجوس اور بخیل بنا دیتی ہے اور ایسے افراد کے لیے روز قیامت کوئی جزا نہیں ہے، مال کی بجائے اللہ کے لیے انسانیت سے محبت کریں، اللہ کے راستے میں خرچ کرنے والوں کے لیے آخرت میں آسانیاں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1129735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش